عوامی املاک ، انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات قابل مذمت ہے ، پشتونخوامیپ

ضلع کوءٹہ کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس، مختلف تنظیمی فیصلوں کیءے گءے ، 13جون کو ضلع کمیٹی کا اجلاس طلب


کوءٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوءٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے صوباءی سینءر ناءب صدر وضلع کوءٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کے زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جبار خان اتمانخیل نے شرکت کی ۔ اجلا س میں ضلع کوءٹہ کے تنظیمی سیاسی سرگرمیوں کا جاءزہ لیا گیا اور علاقاءی یونٹس ، تحصیل کانفرنس ، ممبر شپ ، عوامی رابطہ مہم عوامی مساءل کو زیر غور لا یا گیا ۔ اجلاس میں ضلع ایگزیکٹیوز نے مختلف عوامی مساءل کی نشاندہی کی اور متعلقہ حکام سے حل کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ ضلع کوءٹہ کے مختلف علاقوں میں بالخصوص پنجپاءی ، نوحصار ، غبرگ ، سرہ غوڑگءی ، ہنہ ، سورینج ، کچلاغ، زرغون غر، منگلہ سمیت مختلف علاقوں، چمن پھاٹک ودیگر حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور ان میں عوامی املاک کو نذر آتش کرنے ، شہریوں کو زخمی اور ان کی جانیں لینے کے واقعات کی مذمت کی گءی اور کہا گیا کہ عوام کے سرومال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں لیکن نام نہاد مسلط حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے ۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گءی اور کہا گیا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جاءے ،پولیس کی جانب سے ملزم کو قتل کرنا واقعہ کو مزید الجھانے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات سے دوچار کرنے کے مترادف ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کوءٹہ شہر کے عوام اس وقت جان ومال سمیت بدترین مساءل سے دوچار ہیں ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرانسفارمرز کی خرابیاں ،گیس کی بندش ، سٹریٹ کراءمز ، پینے کے صاف پانی کی قلت ، صفاءی کے ناقص نظام ، صفا پروجیکٹ کے نام پر کرپشن ،ضلعی انتظامیہ کی پراءس کنٹرول کمیٹی کے ناقص کارکردگی ، غریب دکانداروں ، مزدوروں ، ریڑھی بانوں کو تنگ کرنے، انہیں نقصانات سے دوچار کرنے، شہر میں ٹریفک پولیس کی عوام دشمنی پر مبنی اقدامات ، غریب عوام کو بھاری برقم چالان دینے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ضلع کوءٹہ کے ضلع کمیٹی کا اجلاس 13 جون بروز ہفتہ شام 4بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ ضلع کمیٹی کے اجلاس میں مختلف فیصلوں کو عملی جامع پہنایا جاءے گا ۔ ضلع ایگزیکٹیوز اور ضلع کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں اپنی شرکت ہر صورت یقینی بناءیں۔

WhatsApp
Get Alert