پاکستانی نوٹوں پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے


لاہور (قدرت روزنامہ) لیگی ایم پی اے نے کرنسی نوٹوں پر نواز شریف کی تصویر لگانے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیگی ایم پی اے ارشد ملک کی جانب سے انوکھا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم پی اے ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی نوٹوں پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا، میاں محمد نواز شریف نے ملک بچایا ہے، نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی لیگی رہنما کی جانب سے کوئی متنازعہ بیان دیا گیا ہو۔ اس سے قبل 2018 میں رانا ثناء اللہ کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ “نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے”۔ رانا ثناء اللہ کا یہ بیان 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی کےوقت دیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert