دنیا کو ادراک ہونا چاہیے پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز کا پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر پیغام


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پناہ گزین افراد کے عالمی دنWorld Refugee day پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کے لئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنی پڑتی ہے۔ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فلسطین اور شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہے۔دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کواپنے شہر اور اپنے گھر میں سکون نصیب ہو۔

WhatsApp
Get Alert