مستونگ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک کا خودکش دھماکہ، بھاری اسلحہ و بارود برآمد


مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک بڑے دہشتگرد منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک مشتبہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 8 دیسی ساختہ بم (IEDs)، اسلحہ اور بارودی مواد سے بھری گاڑی (VBIED) تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert