زیارت دہشتگردوں کا حملہ روزگار اور سیاحت کو ختم کرنے کی سازش ہے، حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، پشتونخواملی عوامی پارٹی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع زیارت میں نامعلوم دہشت گردوں کے حملے جس میں تبلیغی جماعت کا ایک رکن شہید اور ایک زخمی جبکہ پولیس کے متعدد سپاہی زخمی ہونے کی اطلاع ہے پارٹی اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اور پارٹی غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پر امن او رپکنک سیروتفریح کے مقام زیارت پر حملہ دراصل علاقے کے لوگوں کی روزگار اور رزق پر حملہ ہے اور طے شدہ پلان کے تحت امن خراب کرنے، رزق وروزی کے درازے بند کرنے اور سیروتفریح کا خاتمہ کرنے کے دانستہ اور اسی طرح لوگوں کو اٹھانے کا مکروہ دھندہ جاری ہے۔ جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بدامنی، دہشت گردی کی تمام صوبہ میں جاری لہر آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے،صوبائی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، تمام پہاڑوں اور اہم ترین مقامات کے پہاڑی چوٹیوں اور شاہراہوں پر ایف سی موجود ہیں لیکن امن ناپید ہوگیا ہے۔ صورتحال کو قابو کرنے کے لیے لازمی ہے کہ فارم 47، زر وزور کی مسلط ناکام نااہل اور کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہو اور نئے سرے سے صاف شفاف غیر جانبدار اانتخابات کا انعقاد ہو اور اس طرح عوام کی حق حکمرانی تسلیم ہو اور اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے ہو۔ بیان کے آخر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع زیارت کو دہشت گردوں، بدامنی پھیلانے والوں کی روک تھام کی جائے اور زیار ت جیسے سیاحت افزاء مقام اور عوام کی مکمل حفاظت ہو۔

WhatsApp
Get Alert