بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں: شجاعت حسین

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق بلوچستان کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بلوچستان کے معاملات اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کی بہادر افواج ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ، پارٹی نے بلوچستان میں ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے ، بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert