سونا سستا ہونے کا رجحان جاری، 28 جون 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جبکہ ہفتے کے روز جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 730 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے ہوگئی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 669 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 917 روپے کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 88 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 271 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 393 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 161 روپے کمی سے 5 ہزار 480 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 2.71 ڈالر کمی کے بعد 59.14 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
