وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں بہت بڑا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا صوبے کے اگلے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے 780 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلیٰ کے پی کے لیے صوابدیدی فنڈ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 26-2025 میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص تھے اور حالیہ اضافہ موجودہ فنڈ سے 780 فیصد زیادہ ہے۔
