فٹبال کے عالمی میلے میں نورا فتحی کی دھوم، نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ جاری

ممبئی (قدرت روزنامہ)معروف گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے فٹبال شائقین کے لیے نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ جاری کردیا، جسے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے جوش و جذبے سے جوڑا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے میں نورا فتحی کے ساتھ تنزانیہ کے معروف موسیقار رے وینی اور امریکی بنگلہ دیشی ڈی جے سنجوئے نے بھی تعاون کیا ہے۔ نورا فتحی نے سوشل میڈیا پر ترانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اسے کامیابی، جذبے اور جشن کے احساسات سے بھرپور پیشکش قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ’چیمپئنز‘ نورا فتحی کا فٹبال کے عالمی ایونٹ سے متعلق دوسرا بڑا میوزک پروجیکٹ ہے، اس سے قبل وہ ’سر سر‘ نامی گانے کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔ نورا فتحی اس سے پہلے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ قطر کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک ’لائٹ دی اسکائی‘ میں بھی اپنی آواز اور پرفارمنس کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں ہو چکی ہیں۔

نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ فٹبال کے عالمی میلے میں فتح، اتحاد اور کھیل کے جذبے کو اجاگر کرنے والی پیشکش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert