امریکی ڈالر کمزور؟ پاکستانی روپے کی پوزیشن مستحکم! غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس جانیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی فاریکس مارکیٹ میں آج 29 جون 2026 بروز پیر کو غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین ریٹس جاری کر دئیے گئے ہیں جن کے مطابق اوپن مارکیٹ اور انٹربینک سطح پر امریکی ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں میں معمولی استحکام اور محدود اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279.05 روپے جبکہ فروخت 279.30 روپے ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ 368.52 روپے خرید اور 372.25 روپے فروخت میں ٹریڈ کرتا رہا۔ یورو کی قیمت 318.55 روپے خرید اور 322.17 روپے فروخت رہی۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.30 روپے خرید اور 74.95 روپے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 75.90 روپے خرید اور 76.75 روپے فروخت پر مستحکم رہا۔

کینیڈین ڈالر 197.52 روپے خرید اور 201.17 روپے فروخت، آسٹریلین ڈالر 193.37 روپے خرید اور 196.95 روپے فروخت جبکہ چینی یوان 38.10 روپے خرید اور 38.85 روپے فروخت پر موجود رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.10 روپے خرید اور 278.60 روپے فروخت پر بند ہوا۔ یورو 316.03 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 366.94 روپے کی سطح پر رہا۔ اسی طرح چینی یوان، جاپانی ین، سوئس فرانک اور دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مجموعی طور پر استحکام کا رجحان برقرار ہے تاہم عالمی معاشی حالات اور درآمدی دباؤ کے باعث آئندہ دنوں میں معمولی اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔

WhatsApp
Get Alert