مجمع کے سامنے پراعتماد انداز میں تلاوت قرآن بوسنیا کی لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئی

بوسنیا(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں بوسنیا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو مجمع کے سامنے نہایت خوش الحانی اور اعتماد کے ساتھ قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں لڑکی کی پُرسوز آواز اور پراعتماد انداز نے حاضرین کو متاثر کر دیا، جبکہ تلاوت کے دوران شرکا خاموشی سے قرآنِ پاک کی تلاوت سنتے رہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جہاں صارفین لڑکی کی خوبصورت تلاوت کو سراہتے ہوئے اس کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
