ویسٹ انڈیز کو شکست: آسٹریلوی ویمنز ٹیم 8 ویں بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئی

لندن(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل میں پہنچ گئی۔
لندن میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 125رنز اسکور کیے۔
کپتان ہیلے میتھیوز نے 30 اور دیاندرا ڈوٹن نے 26 رنز بنائے۔ ایشلے گارڈنر، جارجیا ویئرہام اور سوفیا مولینکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے 126 رنز کا ہدف با آسانی 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بیتھ مونی نے 61 رنز کی ناقابل شکست کھیلی۔ اُس کے علاوہ ایشلے گارڈنر نے بھی 35 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
یوں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 8 ویں بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
