محکمہ تعلیم کا علمدار روڈ سے اساتذہ کی آسامیوں کی منتقلی کا فیصلہ ہزارہ قوم سے تعصب اور حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، ایچ ڈی پی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں محکمہ تعلیم کی طرف سے علمدار روڈ کے سرکاری تعلیمی اداروں کی آسامیاں ختم کرکے اسے دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کے عمل کو مخصوص علاقوں کے ساتھ زیادتی اور ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت محکمہ میں نسلی، لسانی اور علاقائی تعصبات کی بناء پر ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ زیادتی روا رکھی جارہی ہے جسکی مثال محکمہ تعلیم کے اس سال علمدار روڈ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ روا رکھی جانے والے سلوک ہے ایک طرف علاقے کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی میں تعصب برتا جارہا ہے تو دوسری طرف ہزاروں کی تعداد میں طالبات کے اسکول کے اساتذہ کے عہدے ختم کرکے علاقہ عوام کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ انکی نمایندگی کی عدم موجودگی کی وجہ سے انکے ساتھ ہونے والے متعصابانہ اقدامات کے بارے میں کسی طرح کی باز پرس نہیں کی جاسکتی۰ اس وقت جعلی نمایندے کی خاموشی و علاقہ مسائل سے عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقہ ہر قسم کے مشکلات کا شکار ہے۰ بیان میں محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے پوسٹوں کی منتقلی کا فیصلہ واپس لے کر متعصبانہ رویہ فوری طور پر ترک کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert