وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر دھشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت.


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر دهشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت كى اور حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت كيا۔وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا۔انهوں نے كها كه فتنہ الخوارج کے حملے نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا کہ یہ لوگ بلوچستان کی ترقی و امن اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔کسی کو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔وزىراعظم نے كها كه امن دشمن دھشتگردوں کے سد باب تک انکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

WhatsApp
Get Alert