خضدارحملے میں میر شفیق مینگل محفوظ ، 12 سے 14 ساتھی جاں بحق جبکہ پانچ خو دکش حملہ آور مار ے گئے، ندیم الرحمن

خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کے ترجمان ندیم الرحمن محمد شہی نے انتخاب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر آج ایک خودکش حملے کے بعد ڈھائی گھنٹے جنگ جاری رہی جس کی میر شفیق الرحمن مینگل خود نگرانی کررہے تھے۔
اس حملے میں اب تک ہمارے 12 سے 14 ساتھی جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ مسلح افراد کی جانب سے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ حملے اور جھڑپوں کے دوران پانچ خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔
