کورونا کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال ، اسد عمر نے حیران کن انکشاف کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، امور خاص اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال بہت کارآمد رہا، مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرناایک بڑا چیلنج تھا . نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وبا میں گورننس کو درپیش چیلنجر پر قومی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور خطاب کیا .

اس موقع پر اسد عمر نے کہاکہ کووڈ بحران میں مشکل اور بڑے فیصلے کرنا پڑے ،کووڈ میں معاشی صورتحال کو مستحکم رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا . وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا کے کنفرم مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنابھی ایک بڑا چیلنج تھا، ٹیکنالوجی کا استعمال بہت کام آیا،عوامی مدد کے بغیر کوئی بھی حکومت اس وباءکو کنٹرول نہیں کر سکتی تھی . . .

متعلقہ خبریں