وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کردیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12کے بعد ہوگا۔
