امریکا کیساتھ جاری تنازع کبھی بھی ایران کے ہتھیار ڈالنے پر ختم نہیں ہوگا: محمد باقر قالیباف


تهران(قدرت روزنامہ)ایران کے مرکزی مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری تنازع کبھی بھی ایران کے ہتھیار ڈالنے پر ختم نہیں ہوگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت سے پیچھے ہٹا تو ایران اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی بھی لمحے امریکا اس مفاہمت سے انحراف کرتا ہے تو ہم مکمل دفاع کے لیے تیار ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ایرانی عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ جنگ کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کی ترجیح ہے، لیکن سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ تنازع کبھی بھی ایران کے ہتھیار ڈالنے پر ختم نہیں ہوگا۔
محمد باقر قالیباف نے مسلم ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا اور اسرائیل کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert