حکومت بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نئے ڈویژن میں اضلاع لسبیلہ، حب اور آواران شامل ہوں گے۔
سب تحصیل سارونہ کو ضلع خضدار سے الگ کرکے اس کے دو یونین کونسلوں کو دو مختلف اضلاع میں شامل کر دیا گیا ہے۔
سب تحصیل سارونہ کی ایک یونین کونسل کو ضلع لسبیلہ جبکہ دوسری یونین کونسل کو ضلع حب کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لسبیلہ ڈویژن کا ہیڈکوارٹر ضلع لسبیلہ میں قائم کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert