کراچی میں موسم خوشگوار، تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا مطلع ابرآلود رہنے کے باعث موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغرب سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 74 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
