صدر مملکت نے محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔ انہیں یہ اعزاز عالم اسلام کے لیے خدمات پر دیا جائے گا۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کو (نمل) کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ دینے کی بھی منظوری دی۔ سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کو اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری ملے گی۔

مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے: مریم نواز
واضح رہے کہ محمد بن عبدالکریم عیسیٰ سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین اور منتظم ہیں۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر مئی 2016 سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ سعودی عرب میں وزیرِ عدلیہ کے منصب پر فائز رہے۔ اسی سال انہیں وزارت کی سطح کے مشیر کے طور پر دیوان شاہی میں تعینات کیا گیا۔

بعد ازاں شعبان 1436 ہجری میں انہیں ڈاکٹر عبداللہ بن محسن ترکی کی جگہ رابطہ عالم اسلامی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

انہوں نے خطیب اور حج کے لیے خطبہ دینے کا شاہی اجازت نامہ بھی حاصل کیا، جو 1443 ہجری میں مسجد نمرہ مکہ مکرمہ میں ہوا اور اس طرح وہ سعودی دور میں تیرھویں خطیبِ عرفة بن گئے۔

WhatsApp
Get Alert