امریکا کے حالیہ حملوں نے چند ماہ کی تمام سفارتی کوششوں کو بے سود بنا دیا: ایران


تهران(قدرت روزنامہ)ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکا کے تازہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے حالیہ حملوں نے چند ماہ کی تمام سفارتی کوششوں کو بے سود بنا دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کے انتظامات میں کھلی مداخلت کی ، جس سے ناصرف وہاں دوبارہ عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہوئی بلکہ بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی میں بھی خلل پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہفتے کے روز مسقط میں ہونے والے مذاکرات کا محور آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تھا ، تاہم امریکا نے عمان پر دباؤ ڈال کر اس معاملے پر کسی نتیجے تک پہنچنے کا عمل روک دیا۔

WhatsApp
Get Alert