ایران پر حملوں کی نئی لہر مکمل کرلی، متعدد اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایران میں درجنوں اہداف پر حملے مکمل کرلیے ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق اس کارروائی میں ایرانی فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار سائٹس، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں سمیت چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں امریکی لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں، یکطرفہ حملہ آور فضائی ڈرونز اور پہلی مرتبہ حملہ آور سمندری ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
امریکی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئیں۔
