لندن: سمندر میں بچوں کو بچانے کی کوشش کرنیوالے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق


لندن(قدرت روزنامہ)سمندر میں 2 بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بچوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے پانی میں اترنے والے 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس نے بتایا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:45 بجے ہارٹل پول کے علاقے سیٹن کیریو بیچ سے اطلاع ملی کہ 2 بچے سمندر میں گرگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد بچوں کو بچانے کے لیے سمندر میں اترے اور ڈوب گئے۔تاہم ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کو پانی سے نکالا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ بچے محفوظ رہے۔
دونوں بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس نے تصدیق کی کہ وہ ٹھیک ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان اموات کو مشتبہ قرار نہیں دیا جا رہا، جبکہ واقعے سے متعلق رپورٹ تفتیشی افسر کو ارسال کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert