صرف 56,155 روپے ماہانہ قسط پر سوزوکی آلٹو VXR 2026 اپنی بنائیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانی شہری اب اسلامی اجارہ (Islamic Ijarah) فنانسنگ کے ذریعے سوزوکی آلٹو VXR 2026 (660cc) صرف 56,155 روپے ماہانہ کی متوقع قسط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
فنانسنگ پلان کے مطابق سوزوکی آلٹو VXR 2026 کی مجموعی اجارہ رقم 29 لاکھ 94 ہزار 861 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گاڑی حاصل کرنے کے لیے 30 فیصد سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانا ہوگا۔ یہ سہولت فوری ڈیلیوری والی گاڑیوں کے لیے متغیر (Variable) ریٹ ماڈل کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔
خریدار کو ابتدا میں 9 لاکھ 14 ہزار 118 روپے ادا کرنا ہوں گے، جن میں سیکیورٹی ڈپازٹ اور دیگر پروسیسنگ چارجز شامل ہیں۔ اس کے بعد پانچ سال کی مدت کے لیے متوقع ماہانہ کرایہ (قسط) 56 ہزار 155 روپے ہوگا۔
تاہم، یہ ماہانہ قسط تخمینی ہے کیونکہ فنانسنگ متغیر شرح پر مبنی ہے۔ بینک کی پالیسی یا بینچ مارک ریٹ میں تبدیلی کی صورت میں ماہانہ قسط میں بھی ردوبدل ہو سکتا ہے۔
خریداروں کو یہ بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ فنانسنگ کی حتمی منظوری، انشورنس اور رجسٹریشن کے اخراجات متعلقہ بینک کی شرائط اور درخواست گزار کی اہلیت کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert