مسلط حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام؛ صوبہ مافیاز اور ٹھیکیداروں کے حوالے کر دیا گیا: ایچ ڈی پی

کوئٹہ(ڈیلی قدرت) کے مرکزی کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، ملک و خطے کی سیاسی و جنگی حالات اور پارٹی کے تنظیمی امور و معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنہ اوڑک اور زیارت کے حادثات ہو یا صوبے کی قومی شاہراہوں اور دیگر تمام اضلاع کے حالات اس کی تمام تر زمہ داری غیر منتخب افراد کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں لے جاکر وہاں سے فارم 47 کے ذریعے زبردستی عوام کا نمایندہ بناناہے صوبہ کو مافیا اور ٹھیکیداروں کے حوالے کرکے اگر امن کے قیام کی توقع کیا جائے تو یہ قطعا درست نہ ہوگا۰ اجلاس میں ہزارہ قوم کو موجودہ علاقائی جنگی صورت حال میں مسلسل آگاہ و بیدار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات میں عقل اور دانش سے کام لیکر کسی کو اپنے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں۔ اجلاس میں پارٹی کے بنیادی کونسلوں کے انتخابات کے بعد حلقہ کونسلوں کے بروقت انتخابات کے شیڈول کے اجراء کو پارٹی کی جمہوری کلچر کا تسلسل قرار دیتے ہوئے بنیادی کونسل کے تمام کامیاب اراکین کو مبارک باد دی گئی اور کہا گیا کہ تمام کامیاب ممبران و زمہ داران عوامی مسائل کے حل اور سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں۰ اجلاس میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے پارٹی کے مرکزی و ضلعی ممبران کو زمہ داریاں دی گئی

WhatsApp
Get Alert