وزیراعلیٰ بلوچستان کا شاندار خراجِ عقیدت؛ کوئٹہ گرلز لالج کینٹ کی سڑک کو ‘شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ’ کا نام دینے کی منظوری


کوئٹہ(ڈیلی قدرت)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات اور وطن کے لیے عظیم قربانی دینے والی شہید پروفیسر ناظمہ طالب کی یاد کو ہمیشہ کے لیے زندہ رکھنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج، کوئٹہ کینٹ کے سامنے واقع سڑک کو “شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ” کا نام دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ ضروری قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کی جا سکے انہوں نے کہا کہ شہید پروفیسر ناظمہ طالب نے شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی پیش کی۔ حکومت بلوچستان اس قربانی کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ایسے افراد کی خدمات کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ سمجھتی ہے معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مقامات کو قومی ہیروز، شہداء اور ممتاز شخصیات کے نام سے منسوب کرنا ان کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں حب الوطنی، خدمت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہے شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء ، اساتذہ اور معاشرے کی خدمت کرنے والی شخصیات کی عزت و تکریم کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔

WhatsApp
Get Alert