پشاور: گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گھر کے ہال میں بھڑکی، جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر آتش گیر سامان موجود تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق تمام افراد کی موت آگ کی شدت اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔ آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert