دنیا کی پہلی اور حیران کن صلاحیت رکھنے والی گاڑی متعارف۔۔۔گاڑیوں کی شوقین افراد کے لئے بڑی خبر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکی آٹو موبائل مینو فیکچرر جنرل موٹرز کے ڈویژن کیڈیلک موٹرز نے خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی نئی کانسیپٹ گاڑی کو متعارف کروایا ہے۔کیڈیلک انر اسپیس مکمل خود کار لگژری گاڑی ہے جو بجلی پر چلتی ہے، یہ دیکھنے میں ہی مستقبل کی گاڑی لگتی ہے جس کے اندر 2 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس گاڑی میں اسٹیئرنگ یا پیڈلز موجود نہیں بلکہ اس کی جگہ سونے والوں کے لیے کمپارٹمنٹ اور کمبل موجود ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو چلانے کے لیے آپ کو کسی قسم کے مینوئل کنٹرول کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس گاڑی میں قدم رکھنے پر لگتا ہے کہ جیسے آپ کسی سائنس فکشن میں داخل ہوگئے ہیں، اس کے دروازے اوپر کی جانب کھلتے ہیں جبکہ ونڈ شیلڈ اور سن روف بھی اوپر کی جانب اٹھ جاتے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ الیکٹرک اور خود کار ڈرائیونگ گاڑیوں کا کردار بدل دینے والے فیچرز ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہم اس طرح کے کانسیپٹس کے ذریعے جانچ رہے ہیں کہ ہم اس میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں اور اپنے صارفین کو زیادہ پرتعیش تجربے کے ساتھ اپنے لیے زیادہ وقت فراہم کرسکتے ہیں۔