سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی مںصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستانی فوجیوں کو یمن کے ساتھ سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کردیا گیا۔ صحافی منصور علی خان نے رائٹرز کی رپورٹ کا حوالہ دیا کہ رائٹرز کے مطابق پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے اور سعودیہ پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ھوگا پاکستانی فوجیوں کو یمن کے ساتھ سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کردیا گیا ہے۔
ہے، پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ان خدشات کی بناء پر کیا گیا ہے کہ رواں برس کے اوائل میں ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں حوثیوں کے میزائلوں کی وجہ سے پاکستان کو تنازعے میں دھکیلا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف ایرانی سیاسی قیادت اور پاسدران انقلاب میں اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تشویش پائی جارہی ہے کہ حوثیوں کی پھیلائی کشیدگی سے بحیرہ عرب میں جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے جو اہم تجارتی ہے جس پر پاکستان اور کئی دیگر ممالک کا انحصار کرتے ہیں، وسیع تنازعے کو روکنا زیادہ مشکل ہوسکتا ہے، سعودی عرب کے مفادات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس پر دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فورسز کیلئے فوجی مداخلت کرنا ہوگی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی قیادت کے درمیان بڑھتے اختلافات کو اسلام آباد میں تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، ایرانی سیاسی قیادت کے خیالات پاسدران انقلاب کے خیالات مختلف شکل اختیار کرتے جارہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert