بلوچستان میں شاہراہیں غیر محفوظ، فارم 47 کی حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے : ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی قدرت)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے کی قومی شاہراہوں اور مختلف اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلط نا اہل حکومت کی بیحسی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے موثر اقدامات نہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا کہ حالات سے مجبور ہوکر تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر طبقہ صوبے کی اندرونی اضلاع میں تجارتی معاملات کے نقل و حرکت سے انکار کرچکی ہے جبکہ کوئٹہ کراچی اور ملک کے دیگر صوبوں کو جانے والے شاہراہیں پوری طرح غیر محفوظ و حکومتی و انتظامی اداروں کے قابو سے باہر ہوچکی ہے حالات بتا رہے ہیں کہ موجودہ مسلط حکومت اور فارم 47 کے اسمبلی ممبران کے ہوتے ہوئے صورتحال کسی طرح قابو میں نہیں آسکتے، کیونکہ اس اسمبلی اور حکومت کے پاس عوام کے پاس جانے اور قیام امن کے لئے کوئی لائحہ عمل یا حکمت عملی موجود ہی نہیں اس اسمبلی کے ذریعے جو بھی آگے آئے گا وہ صرف کچھ پروٹوکول حاصل کریگا عوام کو دینے کیلئے انکے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہوگا بیان میں انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قومی شاہراہوں سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
