علی اسد گیلانی چین میں پاکستان کے نئے سفیر نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے چین کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا ہے علی اسد گیلانی یہ ذمے داریاں نبھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے چین کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا ہے اور علی اسد گیلانی چین کے لیے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

علی اسد گیلانی کو خلیل ہاشمی کی جگہ چین میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ خلیل ہاشمی کی چین میں تعیناتی کو تین سال مکمل ہو گئے تھے۔ انہیں وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک خدمات انجام دے رہے ہیں۔

علی اسد گیلانی اس سے قبل ازبکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert