مظفرآباد نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیا، نواز شریف اور مریم نوازکشمیر گئے تو مخالفین کی چیخیں نکل گئیں: مریم اورنگزیب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، نوازشریف ، مریم نواز کشمیر گئے تومخالفین کی چیخیں نکلنے لگیں۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مظفرآباد نے ن لیگ کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی امیدواروں کوکامیاب بنائیں۔
انہوں نے مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رو پیٹو نہیں نواز شریف جیسی موٹروے بنا کر دکھاؤ، روپیٹو نہیں شہباز شریف جیسی میٹرو سروس بنا کر دکھاؤ۔ مریم نواز سے پوچھتے ہیں کہ صرف لاہورمیں سڑکیں بنائیں، پنجاب آکر دیکھو ہرشہر میں سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ آج مظفرآباد کی سڑکوں پر گرین بسیں چل رہی ہیں، 18 ماہ میں مریم نواز نے دو لاکھ لوگوں کو اپنا گھر اپنی چھت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ، 50 ہزار بچوں کو ہونہار اسکالر شپس دیں، آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ ہمیں مریم نوازجیسی وزیراعلیٰ چاہیے۔
