تربت: کلاتک میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، سات مزدور اغوا


تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے سات مزدوروں کو گاڑی سے اتار کر اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں میں چار پنجابی اور تین پختون مزدور شامل ہیں، جو کلاتک سے تربت واپس آرہے تھے۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں سورگ کے مقام سے ایک پختون مزدور کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جبکہ چار پنجابی اور دو پختون مزدور تاحال لاپتا ہیں۔ واقعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک مقامی راہ گیر عبدالرزاق بھی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert