کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بو پھیلنے کی شکایات، ایس ایس جی سی کا بیان سامنے آگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو پھیلنے کی شکایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نئی پائپ لائن کی گزشتہ روز ٹیسٹنگ کی گئی، ٹیسٹنگ کے دوران گیس کی بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار زیادہ شامل ہوگئی، جس کے باعث مختلف علاقوں سے گیس لیکیج کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
ایس ایس جی سی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سسٹم کے تمام پریشرز معمول کے مطابق ہیں، کوئی گیس لیکیج رپورٹ نہیں ہوئی، گیس کی بو صرف ٹیسٹنگ کے دوران کیمیکل کے اضافے سے پیدا ہوئی، صارفین اطمینان کے ساتھ اپنے معمول کے کام جاری رکھیں۔

WhatsApp
Get Alert