لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر’’شیر‘‘کو ووٹ ڈال رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات کا دوسرامرحلہ پرامن ماحول میں جاری ہے، لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر’’شیر‘‘کو ووٹ ڈال رہے ہیں،’’رونا دھونا پارٹی‘‘کا وجود کہیں نظر نہیں آ رہا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ کشمیر میں آج پھر مسلم لیگ (ن)کامیاب ہوگی،الحمدللہ لیگی امیدواروں کی کامیاب مہم ان کی جیت ہے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن مہم کے دوران مسلم لیگ (ن)کو عوام کو پذیرائی ملی، کشمیری اپنے بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے باہر نکلیں ،کشمیری مائیں بہنیں مریم نواز کی کارکردگی کوووٹ دے رہی ہیں،کشمیریوں کو بھی لیپ ٹاپ ، سکالر شپ اور الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔
