سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، 2 اگست 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں 2 روز کے دوران 4 ہزار روپے کے اضافے کے بعد حیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار کی سطح پر آگیا جبکہ ہفتے کو جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 736روپے فی تولہ ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 43 ڈالر ہوگئی، جس کے نتیجے کے طور پر مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا اور چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 57روپے کم ہو کر 6 ہزار 237 روپے ہوگئی۔
