واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میڈیا ویور کا نیا ری ڈیزائن متعارف کرا رہا ہے، جس سے صارفین فل اسکرین پر ہی تصاویر اور ویڈیوز پر ری ایکشن اور ریپلائی دے سکیں گے۔
نئے انٹرفیس میں فوری ایموجی ری ایکشن بار، مکمل ایموجی پینل اور + بٹن کے ذریعے مزید آپشنز دستیاب ہوں گے۔
صارفین اسکرین کے نیچے موجود چیٹ بار سے ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز بھی براہِ راست بھیج سکیں گے۔
فی الحال یہ فیچر محدود بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے، جبکہ تمام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔

WhatsApp
Get Alert