پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اگست کے پہلے کاروباری روز کا آغاز مثبت آغاز میں ہوا اور اس وقت 100 انڈیکس 2708 پوائنٹس اضافے سے 178802 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جاپان کا نکئی 1.5 فیصد کم ہوا جبکہ کورین کاسپی بھی 5.25 فیصد کم ہوا۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.1 فیصد مثبت ہے۔
