امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ملاقات کی درخواست کرتا ہے اور پھر بات چیت سے انکار بھی کر دیتا ہے۔ جبکہ تہران یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ صرف عمان کے ساتھ معاملات طے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی معاہدے یا ہتھیار ڈالنے کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہو گا، جبکہ امریکا اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ مسائل ایران نے خود کئی دہائیوں قبل پیدا کیے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل کمپنیاں قیمتیں فوری طور پر کم کریں تاکہ عوام کو ایندھن کی بڑھتی لاگت سے نجات مل سکے۔

WhatsApp
Get Alert