ضلع خضدار سے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو اغواء کرلیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ضلع خضدار سے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو اغواء کرلیا گیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل آڑنجی سے قبائلی رہنما میر اخلاق خدرانی اورانکے بھائی جاوید کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا جبکہ انکا تیسرا بھائی اغواء کاروںسے بچ نکلا واقعہ کے بعد مسلح افراد مغویوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
