پیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
5 اگست کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے کمی جبکہ ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 8 پیسے سستا کیا گیا جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
