سی ایس ایس 2026 میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلیے اچھی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے نتائج سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے امیدواروں کیلیے جاری پبلک نوٹس میں بتایا گیا کہ سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے لہٰذا امیدوار تازہ ترین معلومات کیلیے کمیشن کی ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔
