خاران، امن و امان کی صورتحال کے باعث شہر کے تمام اہم بینکس ریڈ زون منتقل کرنے کا فیصلہ

خاران (قدرت روزنامہ)خاران میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل بینک، میزان بینک ،الحبیب بینک، یو بی ایل بینک اور ایم سی بی بینک کو بازار سے ریڈ زون میں واقع گرلز ہاسٹل کی عمارت منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بینکوں کی منتقلی ایک ہفتے کے اندر متوقع ہے۔
