پٹ فیڈر کینال کے نظام میں بہتری لا کر ٹیل تک پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائیں گے، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق خان عمرانی

عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے، پانی کی غیر قانونی چوری، ناجائز نکاسی اور غیر منصفانہ تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی


چھتر (ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے، پٹ فیڈر کینال کے نظام میں بہتری لا کر ٹیل تک پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائیں گے صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق خان عمرانی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق خان عمرانی نے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتماد اور بھاری مینڈیٹ کے ساتھ انہیں کامیاب بنایا ہے، وہ اس اعتماد کو اپنی سب سے بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور کسی صورت عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، شفاف طرز حکمرانی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن بلوچستان میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اور بالخصوص پٹ فیڈر کینال کے نظام کو مزید مثر، شفاف اور فعال بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نصیرآباد ڈویژن کی زرعی معیشت کا انحصار پٹ فیڈر کینال پر ہے، اس لیے نہروں کی بروقت صفائی، پشتوں کی مضبوطی، مرمتی کام، پانی کے ضیاع کی روک تھام اور ٹیل کے علاقوں تک پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی میر محمد صادق خان عمرانی نے کہا کہ پانی کی غیر قانونی چوری، ناجائز نکاسی اور غیر منصفانہ تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، کاشتکاروں کی شکایات فوری طور پر حل کریں اور آبپاشی کے نظام کی مثر نگرانی کریں تاکہ ہر زمیندار کو اس کا جائز حق مل سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلی معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا عوامی وسائل کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور ناقص تعمیراتی کام، غفلت یا غیر ضروری تاخیر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت زرعی شعبے کی ترقی، کاشتکاروں کی خوشحالی اور آبپاشی کے نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پٹ فیڈر کینال سمیت صوبے کے تمام اہم آبپاشی منصوبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے زرعی پیداوار میں اضافہ، پانی کی منصفانہ تقسیم اور کسانوں کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل یقینی بنایا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ان کی اولین ذمہ داری ہے اور عوامی خدمت، دیانتداری، شفافیت اور ترقی کے سفر کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا تاکہ نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر کے عوام حقیقی معنوں میں ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

WhatsApp
Get Alert