دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور پک اپ میں تصادم، ایک بچہ جاں بحق، 9 افراد شدید زخمی

زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا، انتظامیہ کی تحقیقات جاری


دالبندین (ڈیلی قدرت کوئٹہ) چاغی میں دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر نولی لانڈھی کے مقام پر کار اور پک اپ گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور مردوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج اور دیکھ بھال کے لیے کوئٹہ کے اسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert