محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) بلوچستان میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز

اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں، کینال سسٹم کے بجٹ، سرکاری گاڑیوں کی خرید و فروخت اور محکمانہ آڈٹ رپورٹس طلب کر لیں


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) بلوچستان میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے سیکرٹری ایریگیشن کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی و غیر ترقیاتی منصوبوں، مالی ریکارڈ اور سرکاری امور سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔مراسلے کے مطابق نصیرآباد کینال سسٹم کے بجٹ، کچھی کینال، پٹ فیڈر کینال، کِرتھر کینال منصوبوں، 2022 کے سیلاب کے بعد حفاظتی بندوں کی بحالی، واٹر کورس لائننگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اسکیموں، سرکاری گاڑیوں کی خرید و فروخت اور محکمانہ آڈٹ رپورٹس سمیت متعدد منصوبوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی ہے کہ مطلوبہ ریکارڈ جلد از جلد فراہم کیا جائے تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert