اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں کھربوں کا نقصان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)اے ائی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں 2 کھرب 48 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے سائبر جرائم بھی خطرناک موڑ پر آن کھڑے ہوئے ہیں، ایف بی آئی کا کہنا ہے اکیلے سرمایہ کاری میں اے آئی فراڈ میں ایک کھرب 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے چہروں، آوازوں اور ویڈیوز کی نقل تیار کی جاتی ہیں، جب کہ چند سیکنڈز کی آڈیو سے کسی بھی شخص کی آواز کی 85 فیصد تک نقل ممکن ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی و اینتھروپک ماڈلز کی دیگر سسٹمز تک رسائی کی کوشش بھی جاری ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال کے دوران امریکیوں کو 2 کھرب 48 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
