پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کے لیے ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے کی تجویز دی تھی، حذیفہ رحمان

جواب میں ہم نے کہا کہ پھر صدر بھی ڈھائی سال کی مدت کے لیے ہو گا چیئرمین سینیٹ 3 سال کے لیے اور بلوچستان حکومت بھی ڈھائی ڈھائی سال کے لیے کر لیں اس پر پیپلزپارٹی پیچھے ہٹ گئی، وفاقی وزیر کی گفتگو


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کے لیے ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے کہا گیا کہ وہ اتحادی جماعت کے طور پر کابینہ میں شامل ہو جائے، جیسا کہ دونوں جماعتیں 16 سے 18 ماہ اکٹھی حکومت کرتی رہی ہیں، تو پیپلز پارٹی نے کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تجویز دی کہ دونوں جماعتیں ڈھائی ڈھائی سال حکومت کر لیں۔ اس تجویز کے جواب میں حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ڈھائی ڈھائی سال کا فارمولا اختیار کرنا ہے تو صدر، چیئرمین سینیٹ اور بلوچستان کی حکومت کی مدت بھی اسی فارمولے کے مطابق مقرر کی جائے۔ ان کے مطابق اس پر پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی اور آصف زرداری نے کہا کہ وہ پورے پانچ سال کے لیے صدر رہیں گے، جس کے بعد یہ معاملہ وہیں ختم ہو گیا۔

WhatsApp
Get Alert