شمالی علاقوں میں سیر کیلیے ضرور آئیں لیکن کچرا نہ پھیلائیں، شاہد آفریدی کی اپیل

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کو صاف رکھنے کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی درخواست کی تھی، اب پھر کر رہا ہوں کہ یہاں ضرور آئیں، تفریح کریں لیکن کچرا نہ پھیلائیں۔

ویڈیو میں انہیں مختلف مقامات سے کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفرید نے مزید کہا کہ وہ یہاں کچھ ڈسٹ بن لگادیں گے تاکہ لوگ اس میں کچرا ڈالیں۔

انہوں نے علاقہ مکین بچوں کی فرمائش پر 14 اگست سے قبل کرکٹ کی پچ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

WhatsApp
Get Alert